سعودی،4نومبر(ایجنسی) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین 13 نومبر سے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو جائیں گے کیونکہ عام طور پر عمرہ سیزن یکم صفر سے شروع ہوتا ہے اور رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہتا ہے۔
اس سال حج کے ساتھ ہی عمرہ کرنے والے افراد کے آخری گروپ نے 28
اکتوبر بروز بدھ واپسی کی تھی۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم القاضی نے بتایا کہ "حج سیزن کے اختتام کے بعد اگلے عمرہ سیزن کے درمیان صرف 15 دنوں کا ہی وقت ہوتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ وزارت اس عرصے کے دوران نئے عمرہ سیزن کے تمام منصوبوں پر آخری بار نظر ثانی کرتی ہے اور تمام حج کمپنیوں کو کسی بھی نئے انتظامات کی صورت میں آگاہ کرتی ہے۔